عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// اس سال کی شری امرناتھ جی یاترا کے رجسٹریشن کے عمل کی مضبوط شروعات کرتے ہوئے، جے اینڈ کے بینک نے ملک بھر میں پھیلی اپنی 91 نامزد شاخوں کے ذریعے منگل کو 4200 سے زیادہ یاتریوں کو رجسٹر کیا۔ یاترا کے لیے رجسٹریشن، جس کا آغاز 14 اپریل 2025 کو ہوا، پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے اور اس میں اہل یاتریوں کو یاترا پرمٹ جاری کرنا بھی شامل ہے۔ اس سال یاترا 3 جولائی کو شروع ہونے والی ہے اور 9 اگست 2025 کو اختتام پذیر ہوگی۔ایم ڈی اور سی ای او امیتاوا چٹرجی نے کہا، “پہلے دن یاتریوںکی طرف سے اچھا ردعمل دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ ایک ہی دن میں 4,200 سے زیادہ کی رجسٹریشن اس یاترا کے تئیں بینک کی خدمات کی فراہمی اور لوگوں کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔یاتریوں کی آدھار پر مبنی بائیو میٹرک ای کے وائی سی تصدیق کروانے کے بعد کسی بھی نامزد بینک شاخوں میں حقیقی وقت میں خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں جس سے یاتریوں کو لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت کے بغیر اپنے آر ایف آئی ڈی کارڈ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ سسٹم سے تیار کردہ یاترا پرمٹ سرکاری NIC پورٹل https://jksasb.nic.in کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔