عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے کٹار مل علاقے میں منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس جموں-راجوری-پونچھ قومی شاہراہ پر سفر کر رہی تھی اور کٹارمَل کے قریب گھمبیر براہمناںکے مقام پر سڑک کے ایک طرف الٹ گئی۔حادثے میں ڈرائیور سمیت چار مسافر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔زخمی افراد میں ڈرائیور سنیل کمار ولد رام پال ساکن گھمبیر براہمناںمحمد یونس ولد محمد حسین ساکن کٹار مل اور شازیہ کوثر دختر محمد بشیر ساکن کٹار مل شامل ہیں۔ دیگر دو زخمیوں کی شناخت جاری ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ گاڑی کو ہٹانے اور ٹریفک بحال کرنے کے اقدامات بھی جاری ہیں۔