عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک مسافر ٹرین کے اوپر چڑھنے کے بعد ایک 24 سالہ فوجی کو اس وقت کرنٹ لگ گیا جب وہ تار سے رابطے میں آیا۔ حکام نے منگل کو بتایا کہ راجستھان کے جودھ پور کے رہنے والے رام چندر چودھری پیر کی رات دیر گئے بڑی برہمنا سٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔انہوں نے بتایا کہ سپاہی سرینگر میں ٹیریٹوریل آرمی بٹالین میں تعینات تھا اور سکندرآباد میں اپنی نئی پوسٹنگ پر جا رہا تھا۔فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسے کس چیز نے ٹرین کی چھت پر چڑھنے پر مجبور کیا۔ حکام نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔