عظمیٰ نیوز سروس
حیدرآباد//پروفیسر نجم السحر اپنے انتقال کے دن بھی یونیورسٹی حاضر ہوئیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا۔ پروفیسر نجم السحر کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوگا۔ جنہوں نے آخری وقت تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کا انتقال اردو یونیورسٹی کیلئے زبردست نقصان ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کیا۔ وہ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں منعقدہ تعزیتی نشست کو مخاطب کر رہے تھے۔ اس نشست کا دوپہر اہتمام کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ 11؍اپریل کی شب پروفیسر نجم السحر کا ان کی قیامگاہ پر انتقال ہوگیا تھا۔