عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کٹھوعہ میں سپیریئر پولیمر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے یہ باتیں پیر کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیں۔انہوں نے کہامیں نے آج کٹھوعہ میں سپیریئر پولیمر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا افتتاح کیا۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ یونین ٹریٹری کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے اور صنعتی ترقی کے لیے وقف آج کا پروجیکٹ آتم نربھر جموں و کشمیر کے مشن کی رفتار کو بڑھائے گا۔
جموں و کشمیر کا مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام بڑھ رہا ہے:منوج سنہا
