عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالپورہ میں تیندوے کے حملے میں ایک مرد اور ایک خاتون زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں افراد الوصہ گاؤں میں اپنے زرعی کھیت میں کام کر رہے تھے۔ اچانک ایک تیندوا نمودار ہوا اور ان پر حملہ کر دیا، تاہم مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں بچایا۔
زخمی ہونے والوں کی شناخت 75 سالہ محمد عبداللہ وانی اور حفیظہ بیگم زوجہ نذیر احمد شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں الوصہ کے رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سب ضلع اسپتال کرالپورہ منتقل کیا گیا۔
کرالپورہ، کپواڑہ میں تیندوےکے حملے میں دو افراد زخمی
