عاصف بٹ
سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے سنتھن ٹاپ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم آٹھ زخمی ہو گئے۔
ایک پولیس عہدیدارنے بتایا کہ گاڑی زیر نمبر JK03P-2493 کو سنتھن ٹاپ پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور نزدیکی ہیلتھ سنٹر پہنچایا ہے۔زخمیوں کی شناخت عارف احمد اعوان، محمد عمران اعوان، شوکت علی دیدار، گلزار احمد لاڈی، محمد الطاف کھاری، بشیر احمد اعوان، شفقت احمد کھاری اور محمد یوسف اعوان کے طور پر ہوئی ہے۔
عہدیدارنے بتایا کہ تین زخمیوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔
سنتھن شاہراہ پر حادثہ ،آٹھ افراد زخمی
