عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آئین ہند کے معمار ڈاکٹر باباصاحب بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ بھیم راؤ رام جی امبیڈکر ملک کے پہلے وزیر قانون اور ملک کے آئین کے اہم مصنف تھے۔ وہ قانون دان، سیاسی رہنما، فلسفی، تاریخ دان، ماہر اقتصادیات تھے۔ انہیں ملک میں بابا صاحب کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے پیر کے روز بابا صاحب کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہامیں آئین ہند کے اہم مصنف ڈاکٹر باباصاحب بھیم رائو رام جی امبیڈ کر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھاآئیے ہم اپنے آپ کو باباصاحب کے اعلیٰ اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے وقف کریں اور باہمی اعتماد، رواداری اور تعاون پر مبنی متحد، مساوی، انصاف پسند اور انسانی معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔
منوج سنہا کا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت
