محمد تسکین
سرینگر/آج صبح تقریباً چار بجے، ایک ٹاٹا موبائل جس میں تحصیل تیریاٹھ، ضلع راجوری کے دو بکر وال خاندانوں کے گیارہ افراد سوار تھے، سری نگر کی جانب جا رہی تھی۔
جب گاڑی بانہال کے قریب ریلوے پل کے نزدیک پہنچی تو الٹ گئی اور پل سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں ایک مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جب کہ نو افراد زخمی ہوئے تاہم ایک کمسن بچی محفوظ رہی۔
تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال میں دی گئی، جس کے بعد بہتر علاج کے لیے انہیں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا۔
بانہال میں سڑک حادثہ، 1 ازجان،9 افراد زخمی
