عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی ضلع بانڈی پورہ کے اوناگام کے علاقے ڈوبن میں ایک ٹریکٹر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد یاسین کے طور پر ہوئی ہے، جو بانڈی پورہ کے ملنگام گاؤںکا رہائشی تھا۔
زخمی شخص کی شناخت بلال احمدکے طور پر ہوئی ہے، جو بانڈی پورہ کے کوؤل گاؤںسے تعلق رکھتا ہے۔ اسے فوری طور پر مقامی طبی مرکز منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
بانڈی پورہ میں ٹریکٹر کھائی میں جاگرا، ایک شخص ازجان، ایک زخمی
