عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیساکھی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہا یہ ایک پروقار موقع ہے کہ ہم ان داتاکسانوں کے تئیں اپنے گہرے تشکر کا اظہار کریں اور ملک کی ترقی میں ان کی انمول شراکت کا احترام
کریں واضح رہے کہ بیساکھی کا تہوار سکھ مت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس دن خالصہ کا استحکام ہوا تھا۔ یہ تہوار یکم بیساکھ یعنی 13 اپریل کو منایا جاتا ہے۔
Greetings to the people on the auspicious occasion of Baisakhi. It is a pious occasion to express our deep gratitude to ‘Annadata’ farmers & honour their invaluable contribution to the progress of the nation. May Baisakhi this year usher in peace, prosperity & happiness for all.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) April 13, 2025
منوج سنہا نے اس پر مسرت موقع پر لوگوں مبارکباد دیتے ہوئے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہامیں بیساکھی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا یہ ایک پروقار موقع ہے کہ ہم اناداتا کسانوں کے تئیں اپنے گہرے تشکر کا اظہار کریں اور ملک کی ترقی میں ان کی انمول شراکت کا احترام کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اس سال بیساکھی سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کی نوید لے کر آئے۔