عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر حکومت نے صفینہ بیگ کا بطور صدر حج کمیٹی دیا گیا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔سرکاری حکم نامے کے مطابق، موصوفہ کا استعفیٰ 24 اگست 2024 سے مؤثر تسلیم کیا گیا ہے۔صفینہ بیگ کو 2022 میں حج کمیٹی کی چیئرپرسن منتخب کیا گیا تھا، جب انہیں لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی انتظامیہ نے بطور رکن نامزد کیا تھا۔
چیئرپرسن کے عہدے کے لیے ان کی نامزدگی سابق رکن پارلیمان چودھری طالب حسین نے پیش کی تھی، جب کہ محمد رفیق چشتی نے اس کی تائید کی تھی۔ دونوں اُس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ تھے۔
2024 کے اسمبلی انتخابات میں صفینہ بیگ نے واگورا-کریری حلقے سے انتخاب لڑا اور 1,699 ووٹ حاصل کرکے چھٹے نمبر پر رہیں۔ ان کے شوہر مظفر حسین بیگ نے بارہمولہ سے الیکشن لڑا اور 5,872 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔ دونوں ہی اپنی ضمانتیں ضبط کر بیٹھے۔
جموں و کشمیر حکومت نے صفینہ بیگ کا بطور صدر حج کمیٹی استعفیٰ منظور کرلیا
