عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس نے جموں وکشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سینئر لیڈر سنیل شرما کو واپس تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ انہیں دہلی اور ان کی اپنی پارٹی نے اسمبلی میں اپوزیشن کے طور پر ناکام ہونے پر ڈانٹا ہے۔واضح رہے کہ موصوف اپوزیشن لیڈر نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اس کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر صادق نے ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا دو دنوں میں دو پریس کانفرنسیں، اور بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن ابھی تک کچھ بتانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ انہیں دہلی اور ان کی اپنی پارٹی نے اسمبلی میں اپوزیشن کے طور پر ناکام ہونے پر ڈانٹا ہے۔
Two press conferences in two days, and the BJP’s Leader of the Opposition still can’t manage to explain anything, looks like he’s been scolded by Delhi and his own party for failing spectacularly as an opposition in the assembly!
One of these days, we might just expose the full…
— Tanvir Sadiq (@tanvirsadiq) April 12, 2025
موصوف ترجمان اعلیٰ نے سنیل شرما کے نیشنل کانفرنس کے 10 ہزار ورکروں کی ہلاکت کے بارے میں پیش کئے گئے منطق کو چلینج کرتے ہوئے کہاہم ان کے سارے بیان کو بے نقاب کرسکتے ہیں لیکن فی الوقت ان کے نیشنل کانفرنس کے 10 ہزار ورکروں کی ہلاکت کے الزام پر بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھااس منطق کے لحاظ سے، تو پھر کیا بی جے پی 2019 سے لے کر آج تک سیکورٹی فورس کی ہر ایک ہلاکت کے لیے ذمہ دار ہے، جس میں ابھی ایک جے سی او کی المناک شہادت بھی شامل ہے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کیا: ایل او پی صاحب، یہ کس کی ناکامی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سنیل شرما نے پریس کانفرنس کے دوران کہاسنیل شرما نے کہانیشنل کانفرنس بار بار کہتی ہے کہ اس کے 10 ہزار ورکر مارے گئے لیکن یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئی جب جموں و کشمیر میں ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے پاس تھاانہوں نے کہاجب سے یہ محکمہ مرکزی سرکار کے ہاتھوں میں ہے تب سے نیشنل کانفرنس کے ورکر محفوظ ہیں۔