عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے وقف سے متعلق نئے قوانین پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو خطوط لکھے ہیں۔
I have written to @MamataOfficial ji, @mkstalin ji & @siddaramaiah ji expressing heartfelt gratitude for their courageous & principled stand against the Waqf Amendment Bill. In today’s India where dissent of any kind is increasingly criminalised their unequivocal voices come as a… pic.twitter.com/TVtTaboI4I
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 12, 2025
خطوط کے مطابق، محبوبہ مفتی نے لکھاان تاریک اور مشکل حالات میں آپ کی بصیرت، جرأت اور انصاف سے وابستگی ایک نایاب امید کی کرن ہے۔ چند اصولی آوازوں کے ساتھ مل کر آپ نے ہندوستان کے جامع اور جمہوری نظریے کو برقرار رکھا ہے۔ میں آپ کو دلی احترام اور ان گنت ان افراد کی جانب سے شکریہ پیش کرتی ہوں جو آج خود کو بے آواز اور محروم محسوس کرتے ہیں۔
آپ کی مسلسل قیادت اور حمایت سے مجھے یقین ہے کہ ہم اپنے آئینی اقدار کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے مشترکہ مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے خط میں وفاقی اقدار، اقلیتوں کے حقوق اور جمہوریت کی بالادستی کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔