عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/وزیر صحت و طبی تعلیم سکینہ ایتو نے ہندوارہ میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں دوباصلاحیت طالبہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔
وزیر موصوفہ نے اس دلخراش حادثے پر شدید صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جاں بحق طالبات کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔
سکینہ ایتو نے ڈائریکٹر سکمز، پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور سی ایم او کپواڑہ کو ہدایت دی کہ زخمی طلباء کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سکمز کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ اسپتال میں زیر علاج شدید زخمی طلباکی خود نگرانی کریں اور ان کے مؤثر علاج کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے دیگر اسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایت دی کہ زخمی طلبا کے علاج کو اولین ترجیح دی جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔
سکینہ یتو کا ہندواڑہ سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
