عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/آرمی کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) جو گزشتہ رات جموں کے اکھنور سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران شدید زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ـ
حکام نے بتایا کہ فوج نے کیری-بٹال سیکٹر میں اگلی چوکی کے قریب ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں انہیں روک دیا۔
ملی ٹینٹوں نے آرمی کی ایک گشتی پارٹی پر فائرنگ کی۔ جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس واقعے میں ایک جے سی او شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیاحکام نے بتایابہترین کوششوں کے باوجود، شدید زخمی جے سی او جانبر نہ ہو سکا اور فوت ہوگیا ـ