محمد تسکین
بانہال// پچھلے تین روز سے رام بن ضلع میں موسم ابر آلود بنا ہوا ہے اور اس دوران ہلکی ہلکی بارشیں بھی ہوئیں۔ جمعہ کی صبح سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بانہال کے سیکٹر میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں اور بارشوں کا یہ سلسلہ دوپہر بعد تک جاری رہاتاہم بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بغیر کسی خلل کے جاری ہے۔ ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعہ کے روز جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو دونوں طرف کے ٹریفک میں جبکہ مال بردار ٹرکوں اور ایندھن بردار ٹینکروں کو یکطرفہ ٹریفک میں جموں سے سرینگر کی طرف آنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھلواس ، مہاڑ اور کیفٹریا موڑ کے مقامات مسلسل یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل ہیں اور وہاں ٹریفک کی نقل و حرکت سست رفتاری کا شکار ہے۔