Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

بہار اور یو پی میں آسمانی قہر||102افراد کی موت آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے تباہی

Mir Ajaz
Last updated: April 11, 2025 10:17 pm
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

پٹنہ+لکھنو// بہار اوراترپردیش میں شدید آندھی، بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں اب تک 102افراد کی موت واقع ہوچکی ہے جبکہ فصلوں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بہار حکومت کے وزیر برائے آفاتِ سماوی، وجے کمار منڈل نے جمعہ کو اس المیہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ حکومت پوری ہمدردی رکھتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صرف گزشتہ 48گھنٹوں میں آندھی اور بجلی گرنے کے واقعات میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ وزیراعلی نتیش کمار نے ہر جاں بحق شخص کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ آفت کی اس گھڑی میں حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور محکمہ آفات کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔دراصل، ریاست کے کئی اضلاع میں اچانک موسم کی تبدیلی نے تباہی مچا دی ہے۔ تیز ہواوں، بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات نے جہاں انسانی جانیں لیں، وہیں کھڑی فصلیں اور املاک بھی شدید متاثر ہوئیں۔ کسانوں کی محنت برباد ہو گئی ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بھی ریاست بھر میں 12 اپریل تک خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ریاست میں بارش، گرج چمک، ژالہ باری اور تیز ہوائیں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہیں۔ آئی ایم ڈی نے ریاست کے متعدد اضلاع میں الرٹ جاری کیا ہے اور لوگوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ خلیج بنگال کے مغربی و وسطی حصے پر بننے والے کم دبا کے نظام کے باعث یہ موسمی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ اس چکرورتی نظام کی وجہ سے بہار کے کئی اضلاع شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔متاثر ہونے والے اضلاع میں گوپال گنج، سیوان، سارن، مظفرپور، ویشالی، دربھنگہ، سیمتپور، مدھے پورہ، سہرسہ، پورنیہ، کٹیہار، بھاگلپور، کھگڑیا، بانکا، مونگیر، جمویی، شیخ پورہ، بیگوسرائے، پٹنہ، نالندہ، نوادہ، جہان آباد اور گیا شامل ہیں۔محکمہ آفات اور مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر راحت رسانی کے کاموں کو تیز کریں اور ممکنہ متاثرہ علاقوں میں پیشگی تیاری رکھیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور ممکنہ خطرات سے محفوظ رہنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ادھر اتر پردیش میں جمعرات کو آئی شدید آندھی اور آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ مختلف اضلاع میں پیش آئے حادثات میں 22افرادکی موت واقع ہوئی جبکہ درجنوں مویشی ہلاک اور مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکومت نے اس سانحہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طور پر جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ریاست کے راحت کمشنر کے دفتر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں ضلع فتح پور اور اعظم گڑھ میں ہوئیں، جہاں تین تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ فیروزآباد، کانپور دیہات اور سیتاپور سے دو دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ غازی پور، گونڈا، امیٹھی، سنت کبیر نگر اور سدھارتھ نگر میں ایک ایک موت کی تصدیق ہوئی ہے۔طوفانی ہوائوں اور آسمانی بجلی کے باعث بلیا، قنوج، بارہ بنکی، جونپور اور انا میں بھی ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔ ریاست بھر میں 45مویشی ہلاک ہوئے ہیں اور 15مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔جانوروں کی ہلاکت کے حوالے سے تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ غازی پور میں 17، چندولی میں 6، بلیا میں 5، امبیڈکر نگر، بلرام پور اور گونڈا میں 3-3، سلطان پور میں 2 جبکہ امیٹھی، قنوج اور گورکھپور میں ایک ایک جانور کی ہلاکت ہوئی ہے۔ فتح پور میں آگ لگنے سے تین مویشی جان سے گئے۔مکانات کے نقصان کے بارے میں اطلاع ہے کہ غازی پور، سلطان پور اور لکھیم پور کھیری میں دو دو مکانات متاثر ہوئے، جبکہ بلیا، گونڈا، بارہ بنکی، امبیڈکر نگر، گورکھپور، اورئیہ، ہردوئی، لکھن اور مئو میں ایک ایک مکان کو نقصان پہنچا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

برصغیر

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی

July 12, 2025
برصغیر

احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات

July 12, 2025
برصغیر

دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری

July 12, 2025
برصغیر

مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?