عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/فوج نے بتایا ہے کہ آج جموں و کشمیر پولیس اور فوج کی مشترکہ آپریشن کی کارروائی کے دوران کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے کے گھنے جنگلات میں ایک ملی ٹینٹ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
فوج کے مطابق، یہ آپریشن مخصوص خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “اسی دن شام دیر گئے ملی ٹینٹوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا، جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فوج نے مزید کہا کہ “یہ آپریشن انتہائی مشکل حالات میں جاری ہے، جس میں دشوار گزار پہاڑی علاقہ اور خراب موسم شامل ہیں، تاہم ان مشکلات کے باوجود سیکیورٹی فورسز علاقے میں باقی ماندہ ملی ٹیبٹوں کو تلاش کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک شدہ ملی ٹینٹ کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کی تصدیق ابھی باقی ہے، جبکہ سرچ آپریشن بدستور جاری ہے ـ