عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/محکمہ بجلی کا ایک عارضی لائن مین، جو جنوبی کشمیر کے پامپور علاقہ میں بجلی کے کھمبے سے گر کر شدید زخمی ہوا تھا، آج سکمز صورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پی ڈی ڈی لائن مین، جو پانچ روز قبل زخمی ہوا تھاآج دم توڑ گیا۔
مرحوم کی شناخت محمد یوسف ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو گوری پورہ گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ 5 اپریل کو پامپور کے فریستبل علاقے میں ایک بجلی لائن کی مرمت کے دوران کھمبے سے پھسل کر گر گیا تھا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی ہونے کے فوراً بعد اُسے علاج کے لیے ایس کے آئی ایم ایس صورہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ مسلسل نازک حالت میں رہا۔ ڈاکٹروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ آج چل بسا۔
پامپور میں بجلی کے کھمبے سے گرنے والا بجلی لائن مین دم توڑ گیا
