عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/حکام نے رازدن ٹاپ پر تازہ برف باری کے باعث بانڈی پورہ -گریز سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ گریز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ٹریفک تاحکم ثانی معطل رہے گا۔
ایس ڈی ایم گرز نے کہارازدن ٹاپ پر مسلسل برف باری اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر بانڈی پورہ -گریز سڑک پر آمد و رفت تاحکم ثانی معطل رہے گی۔عوام الناس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سڑک پر ٹریفک کی صورتحال سے باخبر رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
بانڈی پورہ-گریز سڑک پر تازہ برف باری ،ٹریفک آمد رفت معطل
