عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی //جیو فائنانس لمیٹڈ (جے ایف ایل) نے سیکیورٹیز کے خلاف لون (ایل اے ایس) کے شعبہ میں قدم رکھ دیا ہے۔ صارفین اپنے ڈیمیٹ اکاونٹس میں رکھے ہوئے حصص اور میوچل فنڈز جیسی سیکیورٹیز کو گروی رکھ کر قرض حاصل کر سکیں گے، اور وہ بھی انہیں فروخت کیے بغیر۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل، محفوظ اور او ٹی پی پر مبنی ہے۔ جیو فائنانس ایپ کے ذریعے صرف 10 منٹ میں 1 کروڑ روپے تک کا قرض لیا جا سکتا ہے۔ کمپنی اسے ڈیجیٹل فرسٹ مالیاتی خدمات کے لیے ون اسٹاپ منزل قرار دے رہی ہے ۔قرض کے لیے سود کی شرحیں صارف کے ذاتی رسک پروفائل کے مطابق ہوں گی۔ شرح سود 9.99 فیصد سے شروع ہوگی۔ یہ قرضے زیادہ سے زیادہ تین سال کی مدت کے لیے ہوں گے اور اس پر کوئی فورکلوزر چارجز نہیں ہوں گے۔ہوم لون، پراپرٹی کے خلاف قرض اور کارپوریٹ فنانسنگ کے ساتھ ساتھ سیکیورٹیز کے خلاف قرض بھی جیو فائنانس ایپ کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، جیو فائنانس ایپ وسیع پیمانے پر مالی خدمات پیش کرتی ہے جیسے یو پی آئی ادائیگی، رقم کی منتقلی، بچت اکاونٹس، ڈیجیٹل گولڈ، انشورنس اور سرمایہ کاری پورٹ فولیو ٹریکنگ وغیرہ