اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے کاستی گڑھ شامتی علاقہ میں ایک ٹاٹا موبائل حادثہ میں میاں بیوی جاں بحق و 4 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بدھ کی شام راج گڑھ سے کاستی گڑھ کی جانب رہا ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر بیبروتہ شامتی کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر ہی از جان ہوئے اور 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔مہلوک افراد کی شناخت لیاقت علی (32سال)ولد منظور احمد وان کی اہلیہ عاصیہ بیگم (30سال)زوجہ لیاقت علی ساکنہ کے طور پر ہوئی وہیں زخمیوں کی شناخت ان کے بچوں تنزیلہ بانو (6سال)دخترلیاقت علی، انظر احمد (8سال)ولد لیاقت علی، سرفراز احمد (7سال)ولد لیاقت علی و بلال احمد (10)ولد لیاقت علی ساکنہ شادنی بیبروتہ راج گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔