اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے قصبہ ٹھاٹھری میں دریائے چناب کے کنارے برشالہ کے نزدیک ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے چناب کے کنارے ٹھاٹھری برشالہ کے نزدیک ایک شخص کی لاش ملی۔ اس کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مہلک شخص کی شناخت ایشور سنگھ (57) ساکنہ کاٹھاوا کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مہلک شخص ایکس سروس مین تھے اور ٹھاٹھری میں کچھ عرصہ سے میڈیکل دوکان چلاتے تھے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔