عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/زمینی تنازعہ کو لیکر ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والاایک شخص کو نوگام میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب زمین سے متعلق ایک مسئلہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران غلام رسول راتھر ولد ثنااللہ راتھر ساکن اچی گام بڈگام نامی ایک شخص کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس باعث مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
نوگام میں زمین کے تنازع پر جھگڑے میں ایک شخص ہلاک
