عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتھ پورہ علاقے میں آج صبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ایک سرکاری عہدیدارکے مطابق یہ حادثہ نیشنل ہائی وے-44 پر اس وقت پیش آیا جب ایک ڈمپر گاڑی ماروتی اِگنِس کار سے ہٹیوارہ جنکشن کے قریب ٹکرا گئی۔
حادثے کے فوری بعد قریب ہی موجود 110 بٹالین سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے زخمیوں کو اپنی یونٹ کی ایمبولینس کے ذریعے سبضلع اسپتال پامپور منتقل کیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت اس وقت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
جنوبی کشمیر کے لیتھ پورہ میں سڑک حادثہ، چار افراد زخمی
