عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کشمیر فریڈم فرنٹ چیئرمین بشیر احمد اندارابی نے پیر کے روز بھارتی آئین سے وفاداری کا اعلان کیا۔ایک بیان میں اندارابی نے کہا کہ وہ اورنہ ان کی تنظیم کا حریت کانفرنس (گ) یا میر واعظ دھڑے یا کسی اور علیحدگی پسند گروہ سے کوئی تعلق ہے۔انہوں نے کہا، ہم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے نظریئے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ یہ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور شکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہامیری تنظیم اور میں بھارتی آئین کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارا کسی ایسے گروہ سے کوئی تعلق نہیں جو بھارت کے مفادات کے خلاف کام کرتا ہو۔اس سے قبل، غلام نبی وار، چیئرمین تحریکِ استقامت ، نے بھی حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ مزید دو تنظیمیں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ اور جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ نے بھی علیحدگی پسندی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔