غلام نبی رینہ
سرینگر/ 33روز تک بند رہنے کے بعد یکم اپریل کو سرینگر لیہہ شاہراہ کو چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم مال بردار گاڑیوں کو مئی کے پہلے ہفتے سے چلنے کی اجازت دی جائے گی ـ
ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر یکم اپریل کو سرینگر لیہہ شاہراہ کو چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد مال بردار گاڑیاں سونمرگ میں درماندہ ہیں جن کو لیہہ شاہراہ پر چلنے کے لئے اجازت نہیں دی جارہی ہےـ
ٹرک ڈرائیوروں کا کہنا ہےے کہ وہ یکم اپریل سے سونمرگ میں درماندہ ہیں جس کی وجہ سے انہیں کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے ٹریفک حکام سے مطالبہ کیا ھے کہ انہیں لیہہ شاہراہ پر چلنے کی اجازت دی جائے ـ
اس سلسلے میں جب کشمیر عظمی نے ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر آر پی سنگھ سے رابطہ قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی صرف شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے اور مئی کے پہلے ہفتے سے مال بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائے گی ـ
انہوں نے مزید بتایا کہ ذوجیلا کے چند مقامات پر تیس فٹ برفانی تودے موجود ہیں اور سڑک مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل نہیں ہےـ
انہوں نے مال بردار ٹرک ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوزیری جاری ہونے تک سونمرگ تک نہ پہنچے تاکہ ان کو سونمرگ میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ـ