عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ضلع کشتواڑ میں ایک فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران صبح کے وقت مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت 27 سالہ وجے کمار کے طور پر ہوئی ہے، جو جھنجھنو، راجستھان کا رہائشی تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق موت کی وجہ حادثاتی طور پر فائر کا چل جانا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ میں جاں بحق
