عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے عسر اور گندنہ زونز میں ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘ پروگرام کے تحت زونل سطح کی لڑکیوں کے کھو کھو ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا۔یہ تقریب ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ کی رہنمائی میں کھیلوں میں لڑکیوں کی شرکت کو فروغ دینے اور جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔زون عسر میں، ٹورنامنٹ کا انعقاد ہائیر سیکنڈری اسکول کھلینی میں ڈی وائی ایس ایس اوپریتم سنگھ، اور میزبان سکول کی پرنسپل نازیہ منشی نے کیا۔دریں اثنا، زون گندنہ میں، ٹورنمنٹ کو ہائیر سیکنڈری اسکول محلہ میں پرنسپل کلدیپ سنگھ اور زیڈ پی ای اوگندنہ ششی کانت منہاس نے کھلا قرار دیا۔جڑواں زون کے سکولوں کی 200 سے زائد طالبات نے عزم، ٹیم ورک اور ایتھلیٹک جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز دیے گئے، ان کی کامیابیوں کا جشن منایا گیا اور کھیلوں میں مسلسل شرکت کی حوصلہ افزائی کی