اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے دور دراز گاؤں چینسر بھلیسہ سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف نشانہ باز چین سنگھ نے ارجنٹینا میں جاری رائفل نشانہ بازی کے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد ،مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندرا سنگھ ،ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی اس کامیابی پر چین سنگھ کو مبارک باد دی ہے۔واضح رہے کہ چین سنگھ کا تعلق ڈوڈہ ضلع کے گاؤں چینسر بھلیسہ سے ہے اور وہ بھارتی فوج میں بطور صوبیدار تعینات ہیں۔پچھلے کچھ برسوں سے وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر رائفل نشانہ بازی میں سو کے قریب سونے، چاندی و کانسے کے تمغے حاصل کرچکے ہیں۔