عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ اونتی پورہ اور سمبل میں ہفتہ کے روز دو الگ الگ سڑک حادثات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع نےبتایا کہ ایک بس زیررجسٹریشن نمبر JKO1AA0343 اور ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK03M 6048 زیارت شریف اونتی پورہ کے نزدیک آپس میں ٹکرا گئیں۔
اس حادثے میں آلٹو کار کا ڈرائیور عمر نذیر ولد نذیر احمد ریشی ساکن پہلگام زخمی ہو گیا۔
زخمی کو پی ایچ سی اونتی پورہ منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے اُسے مزید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کیا۔
اسی طرح، سمبل کے شیولٹ علاقے میں ایک موٹر سائیکل سوار حادثے میں زخمی ہوا۔ اس کی شناخت دانش احمد گانی ولد محمد رمضان ساکن کنن بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمی کو سی ایچ سی سمبل منتقل کیا گیا، جہاں سے اُسے مزید علاج کے لیے سرینگر اسپتال ریفر کیا گیا۔