عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 اپریل سے تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر پہنچیں گے۔
ذرائع نےبتایا کہ امت شاہ 6 سے 8 اپریل تک جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ ممکنہ طور پر سرحدی علاقوں کا جائزہ لیں گے اور ایک سیکیورٹی ریویو میٹنگ کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق،اس میٹنگ میں پولیس، فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے سینئر افسران شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی امت شاہ سے ملاقات کریں گے اور مرکزی علاقے سے متعلق کچھ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔