عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں ایک مکان سے نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح ایک لاش ملی ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ کسی غیر مقامی شخص کی ہے۔
اہلکار نے مزید کہا، “پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔”
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔