یو این آئی
احمد آباد/گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے ہفتہ کو آئی پی ایل 2025 کے نویں میچ میں ممبئی انڈینز کے خلاف ایک اہم سنگ میل حاصل کرتے ہوئے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل میں ایک ہزار رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔گل نے یہ کامیابی صرف 20 اننگز میں انجام حاصل کی ہے، وہ ایک ہی مقام پر ایک ہزار آئی پی ایل رن تک پہنچنے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ ان سے آگے صرف کرس گیل ہیں جنہوں نے یہ کارنامہ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں 19 اننگز میں انجام دیا تھا۔ اس زمرے کے دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جنہوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 1000 رن تک پہنچنے کے لیے 22 اننگز کھیلیں۔احمد آباد میں گل کا غلبہ ان کے 20 اننگز میں تین سنچریوں اور چار نصف سنچریوں کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے۔ تاہم، ہفتہ کے میچ میں ان کی اننگز 38 رن پر ختم ہوئی جب وہ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کی گیند پر ڈیپ اسکوائر لیگ پر نمن دھیر کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔