حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے شہرِ خاص میں انتظامیہ کی کاوشوں کے باوجود، غیر صحت مند اور کھلے عام اشیائے خوردونوش کی فروخت بلا روک ٹوک جاری ہے جس کو لیکر عوام شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس دوران عید اور نوراتروں جیسے دو اہم تہواروں سے قبل محکمہ فوڈ سیفٹی، محکمہ فوڈ، پولیس کہ افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے پونچھ مارکیٹ کا دورہ کر کے اشیاء کا معائنہ کیا۔اس دوران، کئی دکاندار بغیر کسی حفاظتی غلاف کے کھلے میں کٹے ہوئے پھل، سبزیاں اور دیگر خوردنی اشیاء فروخت کرتے ہوئے پائے گئے جن مکھیوں، مچھروں اور شہد کی مکھیوں کے جھنڈ منڈلاتے دیکھے جا سکتے تھے جس سے حفظان صحت کے سنگین خدشات پیدا ہوتے ہیں، بہت سے دکاندار کھانے کی اشیاء کو دستانے پہنے بغیر فروخت کر رہے تھے، اور فوڈ سیفٹی کے بنیادی پروٹوکول کی مزید خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔افسران اس دوران کوئی دکانداروں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کے اور انہیں انتباہ دیا گیا کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ادھر مکینوںنے فوڈ سیفٹی پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے مایوسی کا اظہار کہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ معائنہ صرف تہوار کے موسم کے آس پاس عوامی شکایات کے بعد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس طرح کے سطحی چیک دکانداروں کو آلودہ کھانے کی فروخت جاری رکھنے کی کھلی چھٹی دیتے ہیں جو فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (FSSAI) کے ان ضوابط کو نافذ کرنے میں محکمہ ناکام نظر آرہا ہے۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی حفظان صحت کے معیارات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ اور حقیقی معائنہ کریں۔ انہوں نے فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت جرمانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ عوام نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ بڑے تہواروں سے قبل محض علامتی معائنہ کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔