محمد تسکین
بانہال// بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے بانہال دفتر میں مقامی لوگوں کیلئے ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ضلع جنرل سیکرٹری محمد سلیم بٹ ، منڈل صدر دانش اقبال چودھری ، سابقہ مجید کھانڈے اور عبد الغنی موجود تھے۔ اس موقع پر مکانوں کو مختلف اقسام کے کجھور ، پھل ، شربت اور وازوان سے خاطر تواضع کی گئی ۔