عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے جمعہ کو مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی الانس (ڈی اے)اور پنشنرز کو یکم جنوری 2025 سے مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی جو کہ 53 فیصد کی موجودہ شرح سے2 فیصد کے اضافہ ہے۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس فیصلے سے تقریباً 48.66 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 66.55 لاکھ پنشنروں کو فائدہ پہنچے گا۔