عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ انکی حکومت نے جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ ریاستی بحالی کا جو وعدہ کیا ہے وہ ضرور پورا کریں گے۔’ٹائمز نو‘ کنگلیو میں شرکے کر نے کے موقعہ پر انہیں کشمیر سے متعلق کئی سوالات پوچھے گئے۔اس موقعہ پر امیت شاہ نے کہا’’ہم نے جموں و کشمیر میں صرف چنائو نہیں کرائے، بلکہ40سال کے بعد ایساپہلا چنائو ہوا ہے ،جس میں ایک بھی جگہ ری پولنگ نہیں ہوئی ہے‘‘۔وزیر داخلہ نے کہا’’مزید براںچالیس سال کے بعد ایسا چنائو ہوا ہے جس میں ایک ٹیئر گیس نہیں چلا، ایک گولی نہیں چلی‘‘ ۔امیت شاہ نے نے مزید کہا’’بہت لمبے وقت کے بعد ایسا چنائو ہوا ہے، جہاں 60فیصد لوگوں نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا،چاہیے وادی ہو یا جموں‘‘۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ یہ بہت بڑی تبدیلی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہاہم( بھاجپا) نہیں جیتے ہیں،جو جیتے( نیشنل کانفرنس) وہی سرکار چلارہے ہیں۔سٹیٹ ہڈ کے بارے میں پوچھے جانے پر امیت شاہ نے کہا’’ریاستی درجہ بحالی کے معاملے پر بہت سے پیرا میٹرس ہیں اوران کو ایک ایک تجزیہ کر کے فیصلہ لینا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’لیکن میں نے اور وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے ایوان میں وعدہ کیا ہے کہریاستی درجہ بحالی ضرور یقینی بنائیں گے‘‘۔تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام میں ٹی آر پی بڑھانے کیلئے اس کا ٹائم فریم نہیں بتا سکتے۔