عشرت حسین بٹ
پونچھ// ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے براچھڑ میں علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل سڑک حادثے کی شکار ہوئی جس میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی جبکہ اس حادثے میں ایک بچے سمیت تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں ۔
پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور ابتدائی طبی امداد کیلئے سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی جانچ کے بعد ضلع ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پونچھ میں دلدوز سڑک حادثہ، ایک ازجان،تین شدید زخمی
