عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کٹھوعہ انکائونٹر کے دوران اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ کٹھوعہ کے گھٹی جوتھانہ جنگلاتی علاقے میں گذشتہ روز انکائونٹر کے دوران 3 ملی ٹنٹ ہلاک جبکہ 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے دفتر کے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا فخر اور غم ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں جب ہم بلوندر سنگھ
Pride and grief intertwine as we remember Balwinder Singh Chib, Jaswant Singh, and Tariq Ahmed, who laid down their lives during an anti-terror operation in Kathua, Jammu & Kashmir. My heartfelt condolences to their families. Their sacrifice in the line of duty will always be…
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) March 28, 2025
چب، جسونت سنگھ اور طارق احمد کو یاد کرتے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان جوانوں کی ڈیوٹی کے دوران پیش کی جانی والی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عمرعبداللہ نے جاں بحق جوانوں کی مغفرت اور زخمی اہلکاروں کی فوری صحتیابی کے لئے دعا کی۔