عاصف بٹ
کشتواڑ//عیدالفطر کے سلسلے میں کشتواڑ قصبہ میں خریداری کیلئے عوام کی بھاری بھیڑ دیکھنےکو ملی جس دوران بازار کے مصروف ترین مقامات پر بھاری بھیڑ سے ٹریفک نظام میں بھی خلل پڑا۔قصبہ کے اہم ترین بازاروں میںبھاری رش دیکھنے کو ملا اور لوگوں نے جم کر خریداری کی۔بچوں، خواتین و نوجوانوں نے کروڑوں روپے کی خریداری کی۔ ایک طرف دوکاندارگاہکوں کو لبھانے کیلئے آفر دے رہے ہی وہیں متعدد مقامات پر آسمان چھوتی قیمتوں سے بھی عوام سخت پریشان حال ہے۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے گوشت، مرغ و سبزیوں کیلئے جاری کی گئی ریٹ لسٹ صرف نام کی ہی رہی جبکہ دوکانداروں نے ماہ رمضان میںمن مانی قیمتوں پر گوشت ،سبزی دیگر سامان فروخت کیا ۔ دوکانداروں نےبتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر ہ قیمتوں پر سامان فروخت کرنا ناممکن بناہوا کیونکہ آئے روز قیمتوں میں تبدیلی کے سبب وہ بھی سخت پریشان ہیں جسکا سیدھا اثر غریب عوام پر پڑرہاہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے عیدالفطر کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ لوٹ کھسوٹ پر قابو پایاجاسکے۔