عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں ایک مسافر گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی جس دوران موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا وہیں دوسری جانب فوج کی گاڑی سے ایک موٹر سائیکل ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں دو سوار شدید طور پر زخمی ہو گئے جنہیں سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ سے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایک مسافر گاڑی زیر نمبر JK 02DD 1789 جو کہ پونچھ کی طرف روانہ تھی۔ سرنکوٹ بائی پاس مقام پر سامنے سے آ رہے ایک موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا جسے بعد آزاں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ لے جایا گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد مزید علاج کے لئے اُسے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری لے جایا گیا جہاں وہ زہر علاج ہے۔ زخمی نوجوان کی شناخت ساحل بخاری ولد مختار حسین ساکن سنئی سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ دریں اثنا سرنکوٹ کے ہی علاقہ جڑوں والی گلی میں ایک موٹرسائیکل فوج کی گاڑی سے ٹکرا گیا جس پر سوار دو نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گئے جنھیں بھی علاج کیلئے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ۔پولیس کے مطابق ان کی شناخت ذیشان اور عارف ساکنان سرنکوٹ کے طور پر ہوئی ہے دونوں حادثوں کے حوالے سے پولیس نے کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔