یواین آئی
فلوریڈا/میامی اوپن میں جمعہ کو خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا اور امریکہ کی جیسیکا پیگولا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہارڈ راک اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں امریکا کی چوتھی سیڈ جیسیکا پیگولا نے برطانیہ کی ایما راڈوکانو کو شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنالی۔پیگولا نے ریڈوکانو پر 6-4، 6-7(3)، 6-2 سے جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس کے ساتھ ہی امریکی کھلاڑی نے گزشتہ چار سال میں تیسری بار اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ جہاں ان کا مقابلہ کل فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا سے ہوگا۔ایک دن قبل بدھ کو فلپائن ٹینس کھلاڑی ایلا نے میامی اوپن میں خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پانچ مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپئن اور دوسری سیڈ آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر ایک اور اپ سیٹ کیا اور ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایلا نے پانچ بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن سویٹیک کو سیدھے سیٹوں میں 6-2، 7-5 سے شکست دی۔