ڈھاکہ /ایجنسیز/بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا تھاجس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔تمیم اقبال کو صحت یابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے ہسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔