غلام نبی رینہ
سرینگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز کنگن کا دورہ کیا جس دوران انھوں نے سابق ایم ایل اے اور سینئر بی جے پی رہنما فقیر محمد خان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
خان نے اس ماہ کے آغاز میں سری نگر کے تلسی باغ میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔ عمر عبداللہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں ووڈر کنگن گئے، جہاں انہوں نے خان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ایل اے گریز نذیر احمد گوریزی، ایم ایل اے کنگن میاں مہر علی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔
عمر عبداللہ کا کنگن دورہ، سابق ایم ایل اے فقیر خان کے اہل خانہ سے تعزیت
