عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بارہمولہ پولیس نے 25 مارچ کو ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جلال صاحب، اولڈ ٹاؤن بارہمولہ میں چھاپہ مارا، جس کے دوران قابلِ اعتراض مواد برآمد کیا گیا۔ یہ کارروائی مستند خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئی۔
پولیس ٹیم، جس کی قیادت ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ شری الطاف احمد (جے کے پی ایس) کر رہے تھے، کے ہمراہ ایس ایچ او بارہمولہ شری رشب شکلا (آئی پی ایس) اور ڈی او اولڈ ٹاؤن نے اس آپریشن کو انجام دیا۔
چھاپے کے دوران، ممنوعہ تنظیم مسلم لیگ کے رکن عرفان احمد کبابی کے گھر کی تلاشی لی گئی، جو کیس ایف آئی آر نمبر 12/2024، دفعہ 10، 13 یو اے پی اے کے تحت زیرِ تفتیش ہے۔ تلاشی کے دوران مسلم لیگ کے پوسٹرز اور شناختی کارڈ جیسا مواد برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس مواد کے ذرائع اور مقصد کا پتہ لگایا جا سکے۔
بارہمولہ پولیس قانون کی بالادستی برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے اور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ امن اور قومی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کی اطلاع دینے میں تعاون کریں۔
بارہمولہ پولیس کا جلال صاحب اولڈ ٹاؤن میں کالعدم تنظیموں کے خلاف چھاپہ
