عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوںکے درمیان جاری انکاؤنٹر کے دوران ایک سب ڈویژنل پولیس آفیسر زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مخصوص اطلاعات ملنے کے بعد علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی۔
جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں، انہیں ملی ٹینٹوں کی جانب سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے دوران ایس ڈی پی او بارڈر، ڈی ایس پی دھیرج کٹوچ زخمی ہو گئے۔
آخری اطلاعات ملنے تک آپریشن تاحال جاری ہے، اور مزید کمک علاقے میں بھیج دی گئی ہے۔
کٹھوعہ میں جاری انکاؤنٹر کے دوران ایس ڈی پی او زخمی
