عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے جوتھانا علاقے میں جمعرات کے روز ملی ٹینٹوں کے ساتھ جاری تصادم کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق، آج صبح شروع ہونے والی اس جھڑپ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں محاصرہ اور تلاشی مہم شروع کی تھی، جس کے دوران تصادم ہوا۔
جیسے ہی فورسز مشتبہ مقام کے قریب پہنچیں، ان پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد مسلح جھڑپ شروع ہو گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
کٹھوعہ میں جاری تصادم میں دو پولیس اہلکار زخمی
