عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے لئے اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (ARTO) راجوری کی ٹیم نے نیشنل ہائی وے پر ٹنڈوال اور منجاکوٹ کے مقامات پر ایک خصوصی چیکنگ مہم چلائی۔اس مہم کے دوران تقریباً 100 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 29 گاڑیوں کو مختلف خلاف ورزیوں پر ای-چالان کیا گیا۔ یہ چالان موٹر وہیکل ایکٹ اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کی خلاف ورزی پر کئے گئے ہیں۔چالان شدہ گاڑیوں سے حکومت کو تقریباً 71,000 روپے جرمانے کی آمدنی متوقع ہے۔ٹیم نے دو ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کی بھی سفارش کی، کیونکہ وہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے تھے۔اسسٹنٹ ٹرانسپورٹ آفیسر راجیش گپتا نے کہا کہ ایسے نفاذی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جا سکے اور سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ جرمانے اور قانونی کارروائی سے بچا جا سکے اور سب کے لیے ایک محفوظ سفری تجربہ فراہم کیا جا سکے۔